Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ اروشی روٹیلا سیاست میں قدم رکھنے والی ہیں؟

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ اروشی روٹیلا سے متعلق یہ خبر زیرِ گردش ہے کہ وہ سیاست میں قدم رکھنے والی ہیں۔

حال ہی میں اروشی روٹیلا سے ایک انٹرویو کے دوران سوال پوچھا گیا کہ کیا اُنہیں سیاست میں دلچسپی ہے اور ان کا سیاست میں جانے کا کوئی ارادہ ہے؟

انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ مجھے سیاست میں قدم رکھنے کے لیے ایک ٹکٹ تو پہلے ہی مل چُکا ہے تو ابھی مجھے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ مجھے سیاست میں قدم رکھنا چاہیے یا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتی ہوں مداح مجھے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے دیں کہ مجھے سیاست کے میدان میں جانا چاہیے یا نہیں۔

اداکارہ کے اس انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں۔

Exit mobile version