Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کسی اداکارہ کی رنگت سانولی ہو تو اسے مرکزی کردار نہیں ملتا، اداکارہ صبا حمید

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ صبا حمید نے کہا ہے کہ اگر کسی اداکارہ کی رنگت سانولی ہو تو اسے مرکزی کردار نہیں ملتا۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں سینئر اداکارہ صبا حمید نے بتایا کہ انڈسٹری میں مرکزی کرداروں کیلئے رنگت کا گوری ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی اداکارہ کی رنگت سانولی ہو تو اسے مرکزی کردار نہیں ملتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو گوری سمجھتی تھیں لیکن جب وہ انڈسٹری آئیں تو انہیں پتہ چلا کہ وہ سانولی رنگت رکھتی ہیں۔

اداکارہ صبا حمید نے مزید کہا کہ وہ اچھے وقت میں انڈسٹری آگئی تھیں جب رنگت سے جڑے مسائل زیادہ نہیں تھے اس لئے انہیں زیادہ مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

Exit mobile version