Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

‘ہیرامنڈی’: سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز کب اور کہاں دیکھی جاسکے گی؟

معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی اور ‘ہیرامنڈی’ کی کاسٹ نے بدھ کو ایک شاندار تقریب میں شو کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے جو کہ نیٹ فلکس پر نشر ہوگا۔

بالی ووڈ فلم ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی اپنی زندگی کی سب سے بڑی ویب سیریز ‘ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ کے ساتھ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ڈیبیو کر رہے ہیں۔

 

بدھ کو، میکرز نے شو کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ویب سیریز یکم مئی سے نیٹ فلکس پر نشر ہونا شروع ہو جائے گی۔

دوران تقریب سنجے لیلا بھنسالی نے ‘ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ کی دنیا کو نیٹ فلکس پر لانے کے لیے ان کے انتھک جذبے اور لگن کے لیے پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم یکم مئی کا بےصبری سے انتظار کررہے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ دُنیا بھر کے شائقین بھی ‘ہیرامنڈی’ کی ریلیز کے لیے پُرجوش ہیں۔

یہ شو لاہور کے درباریوں کی زندگیوں اور غیر منقسم ہندوستان میں ریڈ لائٹ ڈسٹرکٹ کی زندگی پر مرکوز ہے جس میں سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، منیشا کوئرالہ، ریچا چڈھا، شرمین سیگل، اور سنجیدہ شیخ نے اداکاری کی ہے۔

 

Exit mobile version