برطانوی نژاد معروف امریکی اداکار چانس پرڈومو 27 سال کی عمر میں خطرناک موٹرسائیکل حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کے انتقال کی تصدیق ان کے پبلسٹی کی جانب سے کی گئی۔

برطانوی نژاد امریکی سٹار لاس اینجلس میں پیدا ہوئے اور ساؤتھمپٹن میں پلے بڑھے۔
حادثہ کیسے اور کہاں پیش آیا اس کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہ آسکیں۔
نیٹ فلکس ڈرامے میں وارلاک ایمبروز اسپیل مین کا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ، اداکار نے ایمیزون پرائم کی سپر ہیرو سیریز جنرل وی میں بھی آندرے اینڈرسن کا کردار ادا کیا۔