بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار سنی دیول کو الیکشن 2024 لڑنے کے لیے ٹکٹ دینے سے انکار کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 مارچ ہفتے کے روز بی جے پی نے لوک سبھا امیدواروں کی اپنی آٹھویں فہرست جاری کی تھی۔
فہرست میں پنجاب سے 6، اڈیشا سے 3 اور مغربی بنگال سے الیکشن لڑنے والے 2 امیدواروں کے نام شامل تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکار سنی دیول جو کہ اس سے قبل گورداسپور سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے انہیں نریندر مودی کی پارٹی بی جے پی نے سائیڈ لائن کرتے ہوئے ٹکٹ دینے سے انکار کردیا۔
بی جے پی نے بتایا کہ سنی دیول پارلیمنٹ کے رُکن ہونے کے باوجود بھی پارلیمنٹ سے اکثر غیر حاضر رہتے تھے، اسی وجہ سے پارٹی نے اُن کی جگہ دنیش سنگھ ببو کو الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ جاری کیا ہے۔
یاد رہے کہ بھارت میں عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت 19 اپریل کو انتخابات کا آغاز ہوگا اور 4 جون کو حتمی نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔
