عالمی شہرت یافتہ معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑہ نے اپنی نئی فلم “ٹائیگر” کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں نئی فلم ٹائیگر کا پوسٹر شئیر کردیا۔
ڈزنی کی فلم میں پریانکا چوپڑہ نے امبا نامی شیرنی کے کردار کو اپنی آواز دی ہے۔
پریانکا چوپڑہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ فلم ٹائیگر کی کہانی جنگل اور اس میں ہونے والی ہر چیز اور ہر واقعہ کے بارے میں ہے، اس میں محبت، تنازع، بھوک، بقا کی جنگ سمیت بہت کچھ ہے۔
فلم 22 اپریل کو ریلیز کی جائے گی، اس تاریخ کو دنیا بھر میں ارتھ ڈے منایا جاتا ہے، فلم ٹائیگر کو مکمل ہونے میں 8 برس کا عرصہ لگا ہے۔
