پاکستان کے مشہور و معروف فیشن کلاتھنگ ڈیزائنر نومی انصاری نے کہا ہے کہ پاکستانی شخصیات عالیہ بھٹ اور دپیکا پڈوکون نہیں بن سکتیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈیزائنر نومی انصاری نے بتایا کہ انہوں نے ایک سلائی مشین سے کام شروع کیا تھا اور اب انہیں فیشن کلاتھنگ میں کام کرتے ہوئے 24 سال ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آغاز میں وہ خود ہی کپڑوں کی سلائی کرنے سمیت ان پر کڑھائی کا کام بھی کرتے تھے جبکہ اس وقت وہ بیک وقت تین تین ملازمتیں بھی کرتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا اصل نام محمد نعمان محی الدین ہے لیکن شروع سے ہی لوگ انہیں نومی بلاتے تھے، اس لیے ان کا نام نومی انصاری پڑ گیا۔
نومی انصاری نے کہا کہ ان کے پاس آنے والے لوگ عجیب عجیب فرمائشیں کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ انہیں عالیہ بھٹ اور دپیکا پڈوکون بنایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی شخصیات عالیہ بھٹ اور دپیکا پڈوکون نہیں بن سکتیں، ہر کسی کی اپنی الگ الگ زندگی ہوتی ہے، ان کے مداح الگ اور یہاں کے لوگوں کے مداح الگ ہیں۔
