Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تاپسی پنو کی شادی کی خصوصی ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تاپسی پنو کی ان کے دیرینہ دوست بیڈمنٹن کوچ میتھیاس بوئی کے ہمراہ شادی کی خصوصی ویڈیوز سوشل میٰڈیا پر لیک ہوگئیں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی شادی کی خصوصی ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹک ٹاک‘ پر کسی صارف کی جانب سے جاری کی گئیں ہیں ۔

 

ان ویڈیو میں اداکارہ کو لال عروسی لباس دیکھا جاسکتا ہے اور سنگیت کی تقریب کی مزید ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں، جہاں تاپسی اور میتھیاس کو برونو مارس کے سب سے مشہور رومانوی گانے – جسٹ دی وے یو آر پر رقص کرتے دیکھا گیا تھا۔

ویڈیو میں میتھیاس گلابی رنگ کے ٹکسڈو میں نظر آرہے ہیں، جب کہ تاپسی نے سفید رنگ کا جوڑا پہنا ہوا تھا۔

 

تاپسی کی بہن شگن پنوں کو بھی دلہن کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا گیا جہاں انہوں نے فلم ‘دل تو پاگل ہے’ کے گانے ‘لے گئی’ پر ڈانس کرنے کا ویڈیو وائرل ہوا ہے۔

اس کے علاوہ ان کی برائیڈل انٹری کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں تاپسی کو بطور دلہن انٹری کرتے اور ڈنس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ جوڑے نے باضابطہ طور پر اپنی شادی کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم شادی کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی ہیں۔

Exit mobile version