Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خلیل الرحمان قمر عورتوں کے حقوق کے بارے میں اچھے خیالات نہیں رکھتے، مریم نفیس

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ خلیل الرحمان قمر عورتوں کے حقوق کے بارے میں اچھے خیالات نہیں رکھتے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ مریم نفیس نے خلیل الرحمان قمر کا لکھا ہوا ڈرامہ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خلیل الرحمان قمر کے ڈرامے سے نہیں بلکہ اُن کے خیالات اور کچھ بیانات سے اختلاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا خلیل الرحمان قمر کی شخصیت سے کوئی اختلاف نہیں، نہ ہی میں انہیں بُرا آدمی سمجھتی ہوں اور میں کسی کو بھی بُرا نہیں سمجھتی۔

مریم نفیس نے کہا کہ اُن کے کچھ خیالات میرے خیالات سے مطابقت نہیں رکھتے۔

اداکارہ کے مطابق خلیل الرحمان قمر عورتوں کے حقوق میں بارے میں اچھے خیالات نہیں رکھتے۔

Exit mobile version