Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گلوکارہ آئمہ بیگ کا عید الفطر کے موقع پر گانا ریلیز کرنے کا اعلان

معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے عید الفطر کے موقع پر اپنا نیا گانا ریلیز کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

حال ہی میں آئمہ بیگ نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ ان کا نیا گانا ’لانگ ٹائم‘ 11 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ نیا گانا کافی عرصہ قبل تیار ہوگیا تھا لیکن اسے اب عید الفطر کے موقع پر پیش کیا جائے گا۔

آئمہ بیگ کے مطابق ان کے خیال میں ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی موڑ پر اس گانے سے جڑ سکتا ہے اور لوگوں کو یہ کاوش ضرور پسند آئے گی۔

Exit mobile version