Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کو دو سال مکمل

بالی ووڈ کی مشہور و معروف جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کو دو سال مکمل ہوگئے ہیں۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تقریبات 13 اپریل 2022 کو ممبئی میں شروع ہوئی تھیں، جس میں دونوں کے قریبی دوست اور اہل خانہ سمیت کاروباری اور معروف شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے درمیان 2017 سے تعلقات تھے اور دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا، گزشتہ پانچ سال کے دوران دونوں کی جلد شادی ہونے کی خبریں بھی سامنے آئیں مگر ایسا نہ ہوسکا تھا۔

7 نومبر 2022 کو جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام راہا ہے۔

Exit mobile version