پاکستان شوبز اںڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل سدرہ نیازی نے کہا ہے کہ انہیں چھوٹی عمر میں شادی کرنے پر کوئی افسوس نہیں ہے۔
معروف اداکارہ و ماڈل سدرہ نیازی سے متعلق لوگوں کو یہ گمان ہے کہ وہ غیر شادی شدہ ہیں کیونکہ انہوں نے کبھی اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں کوئی گفتگو نہیں کی۔
ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں چھوٹی عمر میں شادی کا کوئی افسوس نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شروع شروع میں اسکرین پر دیکھنا ان کے رشتہ داروں اور سسرال والوں کے لیے قدرے حیران کن تھا، تاہم بعد میں سب نے ان کے کام کی تعریف کی۔
واضح رہے کہ معروف اداکارہ متعدد ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دِکھا چُکی ہیں۔
