پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ مدیحہ رضوی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جو اُن کے نکاح کی ہے۔
مدیحہ رضوی نے اپنے دیرینہ دوست رائٹر جنید علی پرویز سے دوسری شادی کی جن کا تعلق شہرِ قائد سے ہے
اداکارہ کو شوبز شخصیات کی جانب سے زندگی کے اس نئے سفر کے آغاز پر مبارکبادیں دی جارہی ہیں۔
یاد رہے کہ مدیحہ رضوی کی پہلی شادی 2014 میں اداکار حسن نعمان سے ہوئی تھی، ان کی پہلی شادی 8 سال ہی چل سکی اور جوڑے کی دو بیٹیاں بھی ہیں جبکہ نومبر 2022 میں مدیحہ رضوی نے اپنی پہلی شادی ختم ہونے کی تصدیق کی تھی۔
