Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ ایمن خان کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ایمن خان کو بھی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا گولڈن ویزہ مل گیا ہے۔

حال ہی میں معروف اداکارہ ایمن خان نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ انہیں یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا ہے۔

انہوں نے تصویر کے کیپشن میں شاندار استقبال اور غیر معمولی مہمان نوازی پر اماراتی حکام کی تعریف بھی کی۔

گولڈن ویزہ کیا ہے؟

گولڈن ویزہ ایک 10 سالہ رہائشی کارڈ ہے جس کا اعلان مئی 2019 میں متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محد بن راشد نے کیا تھا۔

ویزہ ہولڈر شخصیات کو بہت سی سہولیات حاصل ہوتی ہیں جیسے کہ وہ بغیر کسی دوسرے شخص یا کمپنی کی مدد کے یو اے ای میں اپنے شوہر یا بیوی اور بچوں کے ساتھ قیام کرسکتے ہیں۔

Exit mobile version