ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے جنون نے ایک اور نوجوان سے اُس کی زندگی چھین لی۔
یہ افسوسناک واقعہ صوابی کے علاقے گدون چنئی میں پیش آیا جہاں 15 سالہ لڑکا پستول کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا۔
اس موقع پر لڑکے سے گولی چل گئی جس کی وجہ سے وہ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
دوسری جانب سوات میں بھی ایک واقعہ پیش آیا جہاں نوجوان نے پستول لوڈ کرکے کنپٹی پر رکھی تو گولی چل گئی جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
