بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ انہیں فلم انڈسٹری میں امیتابھ بچن جیسی عزت ملتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت رواں سال بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہی ہیں اور اس سلسلے میں اداکارہ اپنے حلقے میں سیاسی ریلیاں اور جلسے کررہی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے انتخابی ریلی میں اپنی تقریر میں کہا کہ پورا بھارت حیران ہے کہ میں چاہے راجستھان چلی جاؤں، چاہے مغربی بنگال چلی جاؤں، چاہے دہلی چلی جاؤں یا چاہے منی پور چلی جاؤں، ہر جگہ مجھے بےحد پیار اور عزت ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں دعوے سے کہہ سکتی ہوں کہ امیتابھ بچن جی کے بعد آج کسی کو انڈسٹری میں عزت اور پیار ملتا ہے تو وہ مجھے ملتا ہے۔
اداکارہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے اُن کا مذاق اُڑا رہے ہیں۔
