Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

“ہیرا منڈی” فکشنل کہانی ہے، اسے تاریخ کے تناظر میں نہ دیکھا جائے؛ سوناکشی سنہا

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ “ہیرا منڈی” فکشنل کہانی ہے، اسے تاریخ کے تناظر میں نہ دیکھا جائے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘پر کڑی تنقید کے بعد اداکارہ سوناکشی سنہا نے واضح کیا ہے کہ ٹیم نے کبھی نہیں کہا تھا کہ ’ہیرا منڈی‘ تاریخ پر مبنی فلم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ’ہیرا منڈی‘ پر تنقید کرنے والوں کو یاد رکھنا چاہئیے کہ سنجے لیلا بھنسالی نے تاریخ پر مبنی فلم بنانے کا نہیں کہا تھا، البتہ پاکستان کے شہر لاہور میں موجود ایک جگہ پر فلم بنانے کا کہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہیرا منڈی‘ تاریخ پر مبنی فلم نہیں ہے لیکن فلم کے کرداروں اور کہانی کو تاریخ کے تناظر میں پیش کیا گیا ہے اور یہ فلم لاہور میں ’ہیرا منڈی‘ کے نام سے موجود جگہ اور وہاں رہنے والے لوگوں پر بنائی گئی ہے۔

سوناکشی سنہا کے مطابق ’ہیرا منڈی‘ فکشنل کہانی ہے، اسے تاریخ کے تناظر میں نہ دیکھا جائے۔

واضح رہے کہ ہیرامنڈی میں منیشا کوئرالہ، سوناکشی سنہا، ریچا چڈھا، ادیتی راؤ حیدری، شرمین سیگل، طحٰہ شاہ، فردین خان اور شیکھر سمن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

Exit mobile version