Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ نے نیٹ فلکس پر اہم ریکارڈ قائم کردیا

معروف بھارتی ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی پہلی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ نے نیٹ فلکس پر اہم ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

یکم مئی کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ویب سیریز نے اپنے پہلے ہفتے میں ہی سب سے زیادہ ویوز حاصل کیے۔

تقسیم برصغیر سے قبل ماحول میں فلمائی گئی ویب سیریز کو 50 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں اور یہ دنیا کے 43 ممالک میں ٹاپ ٹین میں ٹرینڈ کررہی ہے۔

انڈین پروگراموں میں پہلے نمبر پر ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ ہے جس نے اپنے پہلے ہفتے میں 2 کروڑ سے زیادہ ویوز حاصل کرلیے تھے۔

واضح رہے کہ ہیرامنڈی میں منیشا کوئرالہ، سوناکشی سنہا، ریچا چڈھا، ادیتی راؤ حیدری، شرمین سیگل، طحٰہ شاہ، فردین خان اور شیکھر سمن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

Exit mobile version