Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ عرفی جاوید کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا

بولڈ لباس اور انداز کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنے والی متنازع بھارتی اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا ہے۔

حال ہی میں متنازع بھارتی اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس کو دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے۔

شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے گلابی رنگ کا ٹاپ زیبِ تن کیا ہوا ہے جبکہ وہ بغیر بالوں کے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے چند سیکنڈز میں ہی بھانپ لیا کہ انہوں نے سچ مچ کے ٹِنڈ نہیں کروائی بلکہ یہ فلٹر کا کمال ہے۔

خیال رہے کہ عرفی جاوید ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئیں، انہیں متنازع ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے پہلے سیزن میں شرکت کے بعد شہرت ملی۔

انہوں نے اب تک ایک درجن کے قریب ٹی وی ڈراموں اور چند ویب سیریز میں کام کیا ہے، تاہم وہ سوشل میڈیا پر متحرک دکھائی دیتی ہیں۔

عرفی جاوید کو ان کے لباس کی وجہ سے کافی تنقید کا سامنا رہتا ہے جبکہ ان کے فیشن سینس کو بھی بھارتی روایات کے خلاف قرار دیا جاتا رہا ہے۔

Exit mobile version