بھارت کے معروف فلمساز، پروڈیوسر اور میوزک کمپوزر سنجے لیلا بھنسالی نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو اپنا واحد دوست قرار دیدیا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں سنجے لیلا بھنسالی نے بتایا کہ جو واحد شخصیت جن سے میری اب تک دوستی ہے وہ سلمان خان ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سلمان خان مجھے کال کرتے اور میرا خیال رکھتے ہیں، سلمان کہتے ہیں آپ ٹھیک ہے؟ کیا آپکو کسی چیز کی ضرورت ہے؟ میں انکے پر مزاح انداز سے بہت لطف اندوز ہوتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان مجھے تین ماہ میں ایک بار یا پھر پانچ ماہ کے بعد، لیکن فون ضرور کرتے ہیں، انہیں میری فلم سے کوئی غرض نہیں، انہیں صرف میری پرواہ ہوتی ہے۔
فلمساز نے کہا کہ سلمان کا کہنا ہوتا ہے کہ سنجے بھائی آپ نے میرے ساتھ بہت سی فلمیں کیں، یہ کوئی معاملہ نہیں، آپ ٹھیک تو ہیں، اور یہی سب کچھ ہے۔
سنجے لیلا بھنسالی کا مزید کہنا تھا کہ کام کے معاملے میں بھلے ہمارے درمیان ہلکے پھلکے اختلافات ہوں، لیکن جب ایک ماہ گزر جائیں تو سلمان خان کا فون آجاتا ہے یا پھر میں کر لیتا ہوں اور ہماری بات چیت ہوتی ہے، میری خوش نصیبی ہے کہ وہ میرے دوست ہیں۔
