پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس خوبصورت لباس کی قیمت آپکو حیران کردے گی۔
حال ہی میں معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کیں جو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہیں۔
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے جامنی رنگ کا خوبصورت مشرقی لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت حسین لگ رہی ہیں۔
اداکارہ کا یہ خوبصورت لباس پاکستانی کلاتھنگ برانڈ فائزہ ثقلین کا ہے جس کا نام آفیشل ویب سائٹ پر ’یشل‘ ہے۔
اس دلکش جوڑے کی قیمت کی بات کی جائے تو اس کی قیمت 87 ہزار 454 روپے ہے۔
