بالی ووڈ کی مشہور و معروف جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
حال ہی میں کترینہ کیف اور ان کے شوہر وکی کوشل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکارہ حاملہ ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں کترینہ کیف کو لندن کی سڑکوں پر سیاہ رنگ کے ڈھیلے ڈھالے کپڑوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف اپنے حمل سے ہیں اور ان کے پہلے بچے کی پیدائش لندن میں ہوگی۔
اس خبر پر تاحال اداکارہ یا اس کے قریبی ذرائع نے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
واضح رہے کہ کترینہ اور وکی کوشل کی شادی کو اب دو سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے، جوڑا 9 دسمبر 2021 کو راجستھان میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
