معروف پاکستانی ٹک ٹاکر عاطف علی ویڈیو بناتے ہوئے نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
یہ افسوسناک واقعہ سانگلہ ہل میں پیش آیا جہاں ٹک ٹاک بناتے ہوئے نہر میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش دو دن بعد نکال لی گئی۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والا 17 سالہ نوجوان عاطف علی میٹرک کا طالبعلم تھا۔
عاطف دو روز قبل ٹک ٹاک بناتے ہوئے سانگلہ ہل نہر میں ڈوب گیا تھا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی تھی۔
