معروف بھارتی اداکارہ نتاشا اور بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کے درمیان طلاق ہو گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نتاشا اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ہاردک پانڈیا کے درمیان طلاق کی تصدیق ہوگئی ہے۔
اداکارہ اور کرکٹر کے درمیان طلاق کے بعد اب پانڈیا کی 70 فیصد جائیداد کی مالکن ان کی سابقہ اہلیہ نتاشا بن جائیں گی۔
رپورٹس کے مطابق طلاق لینے کا فیصلہ ہاردک پانڈیا کا تھا، وہ اپنی اہلیہ نتاشا سے علیحدگی چاہتے تھے تاہم ابھی تک دونوں کے درمیان طلاق کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔
یاد رہے کہ ہاردک پانڈیا نے مئی 2020 میں ممبئی کی ایک عدالت میں اداکارہ نتاشا سے شادی کی تھی، اس جوڑی کا ایک بیٹا بھی ہے۔
