بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار سنی دیول بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم پروڈیوسر سارو گپتا نے سنی دیول پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے 2016 میں ایک فلمی پروجیکٹ کیلئے اداکار کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے منتقل کیے لیکن فلم کا آغاز نہ ہوسکا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سنی دیول فلم شروع نہ کرنے کے باوجود ان سے پیسوں کا مطالبہ کرتے رہے اور ’غدر 2‘ کی کامیابی کے بعد انہوں نے پروڈیوسر سے رابطہ ختم کردیا ہے۔
پروڈیوسر نے اداکار پر یہ الزام بھی لگایا کہ انہوں نے ان کے معاہدے میں جعلسازی کی ہے اور 40 ملین روپے کو 80 ملین روپے بنادیا ہے۔
خیال رہے کہ 2000 سے سنی دیول کا شوبز کیریئر بہت زیادہ خراب رہا ہے اور 2023 میں ان کی فلم ’غدر 2‘ نے شاندار کامیابی حاصل کی اور اداکار کو نئی فلمیں ملنا شروع ہوگئی ہیں۔
