Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان کے مداحوں کے لئے بڑی خبر

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداحوں کے لئے بڑی خبر آ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اداکار شاہ رخ خان نے اپنے جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں بالی ووڈ ڈائریکٹر سنتوش سیوان کانز فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی۔

ویڈیو میں اداکار کی نئی فلم ’کنگ‘ کا اسکرپٹ بھی میز پر موجود تھا جس سے اُن کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

انڈسٹری میں یہ خبریں کافی عرصے سے زیرِ گردش ہیں کہ اداکار اپنی نئی فلم ’کنگ‘ میں بیٹی سوہانا خان کے ساتھ نظر آئیں گے۔

فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ رواں برس اگست سے شروع ہوگی اور یہ انٹرنیشنل معیار کی ایکشن مووی ہوگی۔

Exit mobile version