Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کاجول کی پسندیدہ فلم کونسی ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ کاجول نے بتادیا کہ اُن کی پسندیدہ فلم کونسی ہے۔

حال ہی میں معروف و سینئر اداکارہ کاجول نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی کونسی فلم انہیں بے انتہا پسند ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں 1975 میں رمیش سپی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم شعلے بہت پسند ہے، اسے یہ کسی بھی وقت اور ایک سے زیادہ مرتبہ بھی دیکھ سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں فلم ‘شعلے’ اس لئے زیادہ پسند ہے کیونکہ اس کے کردار اور گانے بے مثال ہیں، ان کا کوئی مقابلہ ہی نہیں۔

کاجول کے مطابق اگر انگلش فلمز کی بات کی جائے تو مجھے بہت سی فلمیں پسند ہیں، کسی ایک کا نام لینا بہت مشکل ہے، لیکن انہیں 1965 میں بننے والی فلم ‘دی ساؤنڈ آف میوزک’ بے انتہا پسند ہے، ان کے مطابق مذکورہ فلم کے کردار و گانے بہت پسند ہیں۔

Exit mobile version