پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔
یمنی زیدی اور اسامہ خان کی 26 جنوری 2024 کو ریلیز ہونے والی فلم ’نایاب‘ نے انٹرنیشنل کانز فلم فیسٹیول میں دو اعزاز اپنے نام کرلئے۔
عمیر ناصر علی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کو ’بیسٹ فارن فلم‘ اور ’بیسٹ فرسٹ ٹائم فلم میکر‘ کے اعزاز حاصل ہوئے ہیں۔
اس خوشی کی خبر کو اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر تصاویر کے ساتھ شیئر کیا ہے اور ’نایاب‘ کی مکمل ٹیم کو مبارکباد بھی دی۔
واضح رہے کہ ’نایاب‘ ایک اسپورٹس ڈرامہ فلم ہے جس میں ایک لڑکی کو معاشرتی رکاوٹوں کے باوجود اپنے کرکٹ کیریئر کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
