پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار فیروز خان نے دوسری شادی کرلی ہے۔
حال ہی میں اداکار فیروز خان نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے مداحوں کو یہ خبر دی کہ وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں اداکار کو اپنی دوسری اہلیہ کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکار نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ “میری زندگی میں خواش آمدید، خوبصورت”۔
غیر مصدقہ خبروں کے مطابق فیروز خان کی نئی دلہن کا نام دعا ہے۔
واضح رہے کہ فیروز خان نے مارچ 2018 میں علیزے سلطان سے پہلی شادی کی تھی، جن کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ علیزے سلطان اور فیروز خان کی شادی محض 4 سال ہی چل سکی اور دونوں نے 2022 کے اختتام تک طلاق کی تصدیق کی تھی۔
