Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف بھارتی اداکار کی لاش ان کی رہائش گاہ سے برآمد

بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار پرادیپ وجین کی لاش گھر سے برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکار پرادیپ وجین چنئی میں اپنے گھر پر مردہ پائے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکار گھر میں اکیلے رہتے تھے اور انہوں نے کچھ روز قبل چکر آنے اور سانس لینے میں تکلیف کا علاج بھی کروایا تھا۔

پرادیپ وجین کے دوست نے جب ان سے رابطہ کرنے کیلئے فون کیا لیکن کوئی جواب نہیں ملا اور پھر دروازہ کھٹکھٹانے کے باوجود دروازہ نہ کھولا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس کے مطابق جب گھر کا دروازہ توڑا تو اداکار اپنے باتھ روم میں مردہ پائے گئے اور ان کے سر اور چہرے پر زخم تھے، گھر میں حادثاتی طور پر گرنا اُن کی موت کا سبب ہوسکتا ہے۔

Exit mobile version