Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کا شاہ رخ خان کون ہے؟ متھیرا نے بتادیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل اور میزبان متھیرا نے اداکار ہمایوں سعید کو پاکستان کا ’شاہ رخ خان‘ قرار دے دیا ہے۔  

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف ماڈل اور میزبان متھیرا نے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ ان کے ساتھ اسکرین پر ہمایوں سعید بہتر دکھائی دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمایوں سعید میں بہت زیادہ معصومیت ہے اور وہ پاکستان کے ’شاہ رخ خان‘ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمایوں سعید کے پاس کنگ خان کی طرح چمکتی آنکھیں اور معصوم چہرہ ہے جس سے وہ بہت رومینٹک دکھائی دیتے ہیں۔

Exit mobile version