Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ مومنہ اقبال کے والد چل بسے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مومنہ اقبال کے والد انتقال کرگئے ہیں۔

گزشتہ روز مومنہ اقبال نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنے والد کے انتقال کی خبر سے آگاہ کیا۔

اپنی اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ ان کے والد کا گزشتہ روز انتقال ہو گیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے ’انا للہ وانا الیہ راجعون‘ لکھا۔

fsdfdssdf

اداکارہ نے ساتھ ہی مداحوں کو نماز جنازہ اور تدفین کے مقام کی معلومات بھی دی ہیں۔

واضح رہے کہ معروف اداکارہ متعدد ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دِکھا چُکی ہیں۔

Exit mobile version