Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مینار پاکستان بدسلوکی کیس میں نیا موڑ؛ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کا اہم اعلان

مینار پاکستان بدسلوکی کیس میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرام نے تمام ملزمان کو معاف کر دیا ہے۔

مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر عائشہ اکرام سے بدسلوکی کیس میں انہوں نے اپنا بیان حلفی سیشن عدالت میں پیش کر دیا ہے۔

بیان حلفی میں ٹک ٹاکر نے کہا ہے کہ اللہ کی رضا کی خاطر تمام ملزمان کو معاف کر دیا ہے، مجھے ملزمان کے بری ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

عامرسہیل عرف ریمبو سمیت 12 ملزمان کی بریت کی درخواستیں دائر کردیں، جس پر عدالت نے درخواستوں اور مدعیہ کے بیان پر دلائل کیلئے وکلا کو 26 اگست کو طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے 14 اگست کے روز مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون کو وہاں موجود 400 افراد کی جانب سے تشدد اور جنسی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا، گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدتمیزی کامقدمہ تھانہ لاری اڈا مین درج ہے۔

Exit mobile version