Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صبا قمر نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی بتادی

پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی بتادی۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ صبا قمر کا کہنا تھا کہ مجھے بالی ووڈ کی کئی فلموں میں کام کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میں وہ فلمیں نہیں کرسکی۔

انہوں نے بتایا کہ فلم ‘ہندی میڈیم’ سے قبل مجھے تین بالی ووڈ فلموں کی پیشکش ہوئی تھی جن میں ‘دہلی 6’، ‘لَو آج کل’، اور ‘کاک ٹیل’ شامل تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے فلم ‘دہلی 6′ کے لیے آڈیشن بھی دے دیا تھا لیکن پھر میری والدہ نہیں مانیں تو میں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

صبا قمر نے کہا کہ جب مجھے فلم ‘لو آج کل’ کی پیشکش ہوئی تھی تو میں نے یہ فلم خود اپنی بیوقوفی کی وجہ سے ٹھکرا دی تھی کیونکہ میں نے سوچا تھا کہ فلم میں مرکزی کردار دیپیکا پڈوکون کا ہوگا تو اُن کے سامنے مجھے کون دیکھے گا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب فلم ریلیز ہوئی اور میں نے اپنے دوستوں کے ساتھ جاکر فلم ‘لو آج کل’ دیکھی تو مجھے احساس ہوا کہ میں نے فلم کی پیشکش ٹھکرا کر بہت بڑی غلطی کردی۔

Exit mobile version