Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گھر کے تمام معاملات میں خود دیکھتی ہوں اس میں شوہر کو دخل اندازی کی اجازت نہیں، فضیلہ قاضی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف و سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ گھر کے تمام معاملات میں خود دیکھتی ہوں اس میں شوہر کو دخل اندازی کی اجازت نہیں ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف و سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی کا کہنا تھا کہ ہمارے گھر کا قانون ہے کہ میں گھر کے تمام معاملات دیکھتی ہوں جس میں قیصر کو دخل اندازی کی اجازت نہیں جبکہ باہر کے سارے کام قیصر دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں باہر کے کاموں میں قیصر کو کوئی نہ کوئی مشورہ دے دیتی ہوں جبکہ وہ بھی گھر کے معاملات میں دخل اندازی کرتے ہیں لیکن میں اُن کی ایک نہیں سُنتی۔

ان کا کہنا تھا کہ گھر کی دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا بہت بڑی ذمہ داری ہے اور جب کسی کو ایسا شوہر مل جائے جو ہر کام کو باریکی سے دیکھے کہ گھر میں کہاں مٹی اور کہاں نہیں، تو پھر گھر سنبھالنا آسان نہیں ہوتا۔

فضیلہ قاضی نے کہا کہ میں اپنی بہو کی ساس نہیں ہوں لیکن قیصر کے اندر ایک ساس چُھپی ہے، میری بہو قیصر سے تھوڑا ڈرتی ہے جبکہ بہو اور میرے درمیان تو کافی اچھی دوستی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں بیرون ملک چلی گئی تھی تو میری بہو روزانہ فون کرکے پوچھتی تھی کہ اماں آپ کب واپس آئیں گی کیونکہ قیصر کو کھانے وغیرہ کے معاملے میں کافی پریشانی ہوتی تھی۔

Exit mobile version