Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اروشی روٹیلا خوفناک حادثے کا شکار

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ اروشی روٹیلا خوفناک حادثے کا شکار ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اروشی روٹیلاحیدرآباد میں (NBK 109) نامی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں۔

اداکارہ کی ٹیم نے حادثے میں اُن کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

اداکارہ کی ٹیم نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اروشی روٹیلا ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئیں، انہیں فریکچر ہوا ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ حیدرآباد میں ایک اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

Exit mobile version