Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سمپسنز کارٹون کی چاہت فتح علی کے بدوبدی سے متعلق پیشگوئی؟ بڑی حقیقت سامنے آگئی

سمپسنز کارٹون کی چاہت فتح علی کے بدوبدی سے متعلق پیشگوئی کی بڑی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس نے اپنے اسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جو وائرل ہو گئی۔

اسٹوری میں دنیا بھر کے اہم واقعات کی پیشگوئی کرنے والے کارٹون دی سمپسنز کی پرانی قسط کا ایک منظر اور بدو بدی کی ویڈیو کا اسکرین شارٹ موجود تھا جس میں کافی مماثلت دکھائی دے رہی ہے۔

اسٹوری پر اداکار نے لکھا کہ ’ سمپسنز نے پھر کر دکھایا، جیسا ماضی میں کرتے آئے ہیں، سمپسنز نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ ہم پر چاہت فتح علی خان کا عذاب آئے گا‘۔

 

 

عمران عباس کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں سمپسنز کارٹون کریکٹر کا ہیئر اسٹائل چاہت فتح علی خان سے ملتا جلتا ہے۔

تصویر میں چاہت فتح علی خان سے مماثلت رکھنے والے شخص کے ساتھ کارٹون کریکٹر میگی بھی موجود ہے جسے وائرل بدوبدی کی ماڈل وجدان راؤ قرار دیا جارہا ہے۔

Exit mobile version