Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جان سینا اور شاہ رخ خان کی ملاقات؛ تصاویر وائرل

سابق امریکی ریسلر و ہالی ووڈ اداکار جان سینا اور بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی ملاقات ہوئی ہے۔

جان سینا نے دو روز قبل بھارتی تاجر مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی جس میں انہوں نے شاہ رخ خان سے ملاقات بھی کی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شاہ رخ خان نے میری زندگی پر مثبت اثر ڈالا ہے۔

جان سینا نے اپنے پیغام میں امبانی فیملی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آنا میرے لیے بہت ہی یادگار ثابت ہوا ہے کیونکہ یہاں پر میری بہت سارے دوستوں کے ساتھ خصوصاً شاہ رخ خان سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ 12 جولائی کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

Exit mobile version