بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار ٹائیگر شروف نے کہا ہے کہ کھیل زندگی کی سب سے بہترین چیز ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں مشہور و معروف اداکار ٹائیگر شروف نے کہا کہ میں ایک ایکشن ہیرو ہوں، اس لیے کھیل میرے لیے بہت اہم ہیں، کھیل زندگی کی سب سے بہترین چیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی میں شوٹنگ نہیں کر رہا ہوتا تو میں فٹبال کھیل رہا ہوتا ہوں، میں تعلیمی میدان میں اتنا اچھا نہیں تھا لیکن میں ہمیشہ کھیلوں میں اپنی پوری محنت کرتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ بالی ووڈ کے دوسرے ستاروں کے ساتھ فٹبال کھیلتے ہیں جن میں کارتک آریان، شوجیت دادا، ابھیشیک بچن وغیرہ بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ٹائیگر شروف نے 2014 کی ہٹ فلم ہیروپنتی سے ڈیبیو کیا تھا۔
