بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ جیا بچن نے کہا ہے کہ اُن کو گھر سے باہر 5 سے 9 گھنٹے کام کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں سینئر اداکارہ جیا بچن نے بتایا کہ شادی کے لیے امیتابھ کی جانب سے ایک شرط رکھی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ جب ہم نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تو امیتابھ نے مجھے کہا کہ وہ ایسی بیوی نہیں چاہتے جو گھر سے باہر 5 سے 9 گھنٹے کام کرے بلکہ وہ چاہتے تھے کہ ان کی بیوی گھر میں رہے اور فیملی کو زیادہ وقت دے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں کام کرسکتی تھی لیکن روزانہ کام کرنے کی اجازت نہیں تھی۔
جیا بچن نے بتایا کہ ہم نے اکتوبر میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور شادی سے پہلے ہم اپنی فلم ‘زنجیر’ کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے اکٹھے چھٹیاں گزارنے والے تھے تاہم امیتابھ کے والدین نے اس کی اجازت نہیں دی جس کے بعد ہم نے اکتوبر کے بجائے جون میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور اس طرح ہم نے ساتھ چھٹیاں گزاریں۔
