Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خلیل الرحمان کو مزید کسی تنازعے کا شکار ہونے سے خود کو بچانا چاہیے، مشی خان

معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان مشی خان نے کہا ہے کہ ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو مزید کسی تنازعے کا شکار ہونے سے خود کو بچانا چاہیے۔

حال ہی میں اداکارہ و میزبان مشی خان نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمان قمر کے اغواء کے معاملے کے بعد سوشل میڈیا پر صورتحال بہت ہی عجیب ہے، مجھے یہ سمجھ نہیں آرہا ہے کہ خلیل صاحب کو آدھی رات کو کسی اجنبی خاتون سے ملنے کی کیا ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے کسی اجنبی خاتون سے میٹنگ سے قبل اپنی ساکھ کے بارے میں کیوں نہیں سوچا، آپ نے یہ کیوں نہیں سوچا کہ وہ لوگ آپ کی شہرت سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں یا پھر آپ کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تو یہ سب ہوچکا ہے، اب زمین پر گِرے ہوئے دودھ پر رونا فضول ہے بلکہ اب خلیل الرحمان قمر صاحب کو خود حالات پر قابو پانے کی ضرورت ہے، اُنہیں اس وقت کسی بھی پوڈکاسٹ میں نہیں جانا چاہیے اور نہ ہی کوئی انٹرویو دینا چاہیے۔

مشی خان نے کہا کہ آپ کو صورتحال کو مزید پیچیدہ نہیں کرنا چاہیے بلکہ آپ کو اس وقت ذہنی و جسمانی آرام کی ضرورت ہے اور اگر کوئی آپ کو پوڈکاسٹ یا انٹرویو کے لیے مدعو کرے تو آپ کچھ وقت کے لیے معذرت کرلیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ انٹرویوز دینا کا درست وقت نہیں ہے، خلیل صاحب کو مزید کسی تنازعے کا شکار ہونے سے خود کو بچانا چاہیے، آپ آرام کریں اور سکون سے سوچیں کہ آپ نے صورتحال کیسے سنبھالنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلیل الرحمان ہر وقت خواتین کے بارے میں کچھ نہ کچھ بولتے رہتے ہیں، یہ اچھی بات نہیں ہے، اب آپ کو کچھ وقت کے لیے خاموش رہنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سب سے یہ بھی کہنا چاہوں گی کہ اجنبی لوگوں سے ملاقات کے لیے نہیں جائیں کیونکہ یہ آپ کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔

Exit mobile version