Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ صنم جنگ کے گھر دوسرے بچے کی پیدائش

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان صنم جنگ کے گھر دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

حال ہی میں معروف اداکارہ و میزبان صنم جنگ نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نومولود بیٹی کے پاؤں کی تصویر پوسٹ کی جس میں اداکارہ کا ہاتھ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں اپنی فیملی میں ایک نئے اضافے کا آپ سے تعارف کروا رہی ہوں، الحمدللہ! میری ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

صنم جنگ نے بتایا کہ ہم نے 22 جولائی کی شب 1 بجکر 52 منٹ پر اپنی بیٹی کو دُنیا میں خوش آمدید کہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری بڑی بیٹی الایا نے اپنی بہن کا نام ‘علائزا’ رکھا ہے۔ براہ کرم مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ صنم جنگ نے 2016 میں پائلٹ سید عبد القسام جعفری سے شادی کی تھی۔

Exit mobile version