Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اروشی نے اپنی نازیبا ویڈیو لیک پر بلآخر خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنی نازیبا ویڈیو لیک پر بلآخر خاموشی توڑ دی ہے۔

حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اروشی روٹیلا کا 23 سیکنڈ کا متنازع ویڈیو کِلپ سامنے آیا تھا جس سے متعلق سوشل میڈیا صارفین قیاس کررہے تھے  کہ یہ کلپ اروشی کی نئی آنے والی فلم کا ایک سین ہے جب کہ کچھ صارفین نے اس ویڈیو کلپ کو ڈیپ فیک قرار دیا تھا۔

اس حوالے سے اداکارہ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوئی تھی تو وہ اس سے بہت پریشان ہوگئی تھیں اور انہیں اس وقت کافی برا لگا تھا۔

 اداکارہ نے کہا کہ وہ ویڈیو ان کی ذاتی زندگی کی نہیں تھی بلکہ وہ ایک فلم کا منظر تھا، ان کے ساتھ کبھی ایسا نہیں ہوا ہے اور ان کی خواہش ہے کسی بھی لڑکی کی زندگی میں ایسا نہ ہو۔

Exit mobile version