Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خلیل الرحمان کو ہنی ٹریپ کرنے والا ماسٹر مائنڈ گرفتار، تہلکہ خیز انکشافات کردیئے

معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والا ماسٹر مائنڈ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ہنی ٹریپ کرنے والے گینگ کے ماسٹر مائنڈ نے گرفتاری کے بعد حیرت انگیز خیز انکشافات کردیے۔

پولیس نے بتایا کہ ماسٹر مائنڈ حسن شاہ کو ساتھی رفیق سمیت پشاور سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے خلیل الرحمان کی قابلِ اعتراض ویڈیو بھی وائرل کردی۔

ملزم حسن شاہ ہنی ٹریپ کرنے والے 12 رکنی گروہ کا مرکزی کردار ہے، گروہ میں خواتین بھی شامل ہیں۔

حسن شاہ کے پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق خلیل الرحمان قمر اسکرپٹ کے لیے نہیں بلکہ غلط ارادے سے خاتون کے گھر گئے۔

انہوں نے نازیبا ویڈیوز کی وجہ سے اغوا کا واویلا کیا، دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ خاتون سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Exit mobile version