Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

طلاق کی خبریں! ایشوریا رائے نے بھارت چھوڑدیا؟

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے بھارت چھوڑ کر تنہا بیرونِ ملک چلی گئی ہیں۔

  گزشتہ کچھ دنوں سے بالی ووڈ کی معروف جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان طلاق کی افواہیں سرگرم ہیں تاہم دونوں اداکاروں نے اس حوالے سے لب کشائی نہیں کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اب ایشوریا رائے سولو ٹرپ پر نیو یارک میں موجود ہیں اور اس بات کی تصدیق ایک مداح نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ تصویر میں کی۔

 

 

جیری رینا نامی مداح نے انسٹاگرام پر ایشوریا کے ہمراہ تصویر شیئر کی، جیری کا کہنا ہے کہ بھارتی اداکارہ نیویارک سولو ٹرپ کیلئے آئی ہیں جہاں ان سے میری ملاقات ہوئی اور میں نے تصویر لی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایشوریا رائے کے بچن ہاؤس چھوڑنے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں اور امیتابھ بچن نے اپنی بہو کو سوشل میڈیا سے اَن فالو بھی کردیا تھا۔

Exit mobile version