پاکستان کی اسٹیج اداکارہ ندا چوہدری پر نامعلوم شخص نے فائرنگ کی ہے۔
پولیس کے مطابق ملتان کے ایک تھیٹر میں اداکارہ ندا چوہدری پر اُس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ پرفارم کر رہی تھیں۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے کوئی زخمی نہیں ہوا جبکہ واقعے کے بعد اداکارہ پرفارمنس چھوڑ کر چلی گئیں۔
ایک فائر کے بعد دوسری گولی ملزم کے پسٹل میں پھنس گئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ فائرنگ کرنے والے شخص کو تلاش کررہے ہیں اور اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
