Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عامر خان نے انتہائی اہم فیصلہ کرلیا

بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان نے انتہائی اہم فیصلہ کرلیا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار عامر خان کے بیٹے جنید خان نے بتایا کہ والد نے اپنا پروڈکشن ہاؤس میرے حوالے کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد عامر خان ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں اور پروڈکشن کا کام میں خود دیکھ رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کو فلم سیٹ کا اچھا تجربہ ہے، فلم ’پی کے‘ کے سیٹ پر بھی وہ موجود تھے جبکہ وہ متعدد اشتہاری شوٹ بھی کروا چکے ہیں۔

اداکار جنید خان نے کہا کہ ان کے والد عامر خان نے انہیں پروڈکشن سنبھالنے کا حکم دیا کیونکہ وہ ریٹائر ہونا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ جنید خان نے حال ہی میں فلم ’مہاراج‘ سے اپنا بالی وڈ ڈیبیو کیا ہے۔

Exit mobile version