Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قرضے کی عدم ادائیگی پر معروف بھارتی اداکار کی جائیداد ضبط

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف کامیڈین اداکار راج پال یادَو کی قرضے کی عدم ادائیگی کے باعث جائیداد ضبط کرلی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کی شاہجہاں پور میں واقع جائیداد کو سینٹرل بینک آف انڈیا کی جانب سے سیل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ راج پال یادیونے اپنے پروڈکشن ہاؤس ’شری نورنگ گوداوری انٹرٹینمنٹ لمیٹڈ‘ کے لیے بینک سے قرض حاصل کیا تھا اور اپنی جائیدار گروی رکھوائی تھی۔

راجپال یادیو کا قرض11 کروڑ روپوں تک پہنچ چکا ہے اور قرض کی عدم ادائیگی پر بینک نے 8 اگست کو راجپال یادیو کی جائیداد سیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ بینک اور اداکار دونوں کی جانب سے اس معاملے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

Exit mobile version