پاکستان کے معروف ہدایت کار سید نور نے اداکارہ ریشم کی ناراضگی کی وجہ بتا دی ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف ہدایت کار سید نور نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی فلمی اور ذاتی زندگی کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔
دوران انٹرویو ان سے پوچھا گیا کے کئی اداکارائیں ان سے ناراض ہو گئی تھیں جب انہوں نے صرف اداکارہ سائمہ کے ساتھ ہی فلمیں بنائیں، اس بات کا سب سے زیادہ گلہ اداکارہ ریشم کرتی ہیں۔
اس پر انہوں نے جواب دیا کہ یہ بات بلکل درست ہے، ریشم کی مہربانی ہے کہ وہ گلہ کرتی ہیں، مجھے ان سے کوئی گلہ نہیں، اگر ریشم کا رول ہوا تو انہیں اپنی کسی فلم میں ضرور کاسٹ کروں گا۔
شو کے دوران ہدایت کار سے مزید اداکاروں کے بارے میں سوالات کیے گئے، اداکارہ میرا کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ بڑی اچھی لڑکی ہے، بہت اچھا کام کرتی ہے، پر اس کو پراجیکٹس اتنے زیادہ نہیں ملے، اسی وجہ سے میں نے اسے کسی انٹرویو میں بدقسمت کہہ دیا جس پر انہوں نے شکوہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اداکارہ سجل علی کے وہ فین ہیں، اداکاہ ماہرہ خان ایک اچھی اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ اچھی انسان بھی ہیں جبکہ اداکارہ صبا قمر کو مجھ جیسے ہدایت کار کے ساتھ فلمیں کرنی چاہیے۔
