Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ایک اداکارہ کے گالوں پر اصلی تھپڑ رسید کیا تھا، جنید خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار جنید خان نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ کے گالوں پر اصلی تھپڑ رسید کیا تھا۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکار جنید خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ماضی میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ہدایتکار اور اداکارہ کی فرمائش پر صنم سعید کو اصلی تھپڑ دے مارا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہدایت کار مہرین جبار نے انہیں کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ مذکورہ سین حقیقی لگے، اس لیے انہیں صنم سعید کو اصلی تھپڑ مارنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اداکارہ کو اصلی تھپڑ مارنے سے انکار کردیا تھا، تاہم اداکارہ نے بھی یہی ضد کی کہ وہ انہیں اصلی تھپڑ ماریں۔

جنید خان نے کہا کہ بعد ازاں شوٹنگ کے وقت انہوں نے پہلی بار صنم سعید کو اصلی تھپڑ تو مارا لیکن وہ آہستہ تھا، اس لیے انہیں سین کو دوبارہ شوٹ کرنا پڑا۔

اداکار کے مطابق دوسری بار انہوں نے زور سے صنم سعید کو گالوں پر تھپڑ دے مارا، جس پر اداکارہ کو تھوڑی سی تکلیف بھی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران اداکارہ کو اصلی تھپڑ مارنے پر انہوں نے صنم سعید سے معذرت بھی کی اور وہ مذکورہ منظر کو اپنے کیریئر کا اب تک برا سین سمجھتے ہیں، انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا اور وہ ایسا کرنا بھی نہیں چاہتے تھے لیکن ہدایت کار و اداکارہ کے ہاتھوں مجبور ہوکر انہوں نے ایسا کیا۔

Exit mobile version